بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

آئل کمپنی توبراش کا معاہدہ منسوخ ،ترکی میں ایرانی تیل کی خریداری صفرہوگئی

datetime 4  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)ترکی کی جانب سے ایران سے تیل کی خریداری بالکل ختم ہوکر رہ گئی ہے۔ ایران سے تیل خرید کرنے والی ترک آئل کمپنی توبراش نے اکتوبر میں ایران سے 1 لاکھ 29 ہزار بیرل تیل خرید کیا تھا مگر نومبر میں یہ مقدار صفر پرآگئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر برائے پٹرولیم بیجن زنگنہ نے ایک بیان میں کہا کہ دشمن کے ساتھ ہماری جنگ میں تیل کا شعبہ سب سے آگے ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے عاید کی جانے والی پابندیوں کے اثرات کم کرنے پوری کوشش کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران پر پابندیوں کے ذریعے تہران کو بلیک میل کرنا چاہتا ہے مگر ایران امریکی پابندیوں کا شکار نہیں ہوگا اور نہ ہی کسی دباؤ میں آئے گا۔ایرانی وزیر نے دشمن کے الفاظ کے ساتھ اس دشمن کا نام نہیں لیا مگر ایرانی وزارت پٹرولیم کی ویب سائیٹ کے مطابق ایران امریکا کے ساتھ حالت جنگ میں ہے اور امریکا ہی ایران کی تیل کی برآمدات کو ہدف بنا کر ایران کو کم زور کرنا چاہتا ہے۔ترکی ان آٹھ ممالک میں شامل ہے جنہیں امریکا نے تہران پر پابندیوں کے دوران ایران سے محدود پیمانے پر تجارتی تعلقات اور تیل کی خریداری کی اجازت دی تھی۔ امریکا نے پانچ نومبرکو ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عاید کی تھیں جن میں ایرانی تیل اور توانائی کے شعبوں کو خاص طور پر ہدف بنایا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…