کراچی(این این آئی)یونائیٹڈ بزنس گروپ کے رہنما اورایف پی سی سی آئی کے صدراتی امیدوارانجینئر دارو خان اچکزئی نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس کے نظام میں بنیادی تبدیلیاں کر کے اسے متوازن بنایا جائے۔ موجودہ حکومت نے ایف بی آر میں متعدد اصلاحات کی ہیں مگر اس عمل کو تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ ٹیکس کا نظام بہتر بنانے سے کروڑوں افراد غربت کی دلدل سے نکل جائیں گے۔انجینئر دارو اچکزئی نے بیان میں کہا کہ ملک میں بالواسطہ ٹیکسوں کی تناسب نوے فیصد تک جا پہنچا ہے جس سے
عوام متاثر ہو رہے ہیں ۔ ٹیکس گزاروں کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انکے اور ایف بی آر کے مابین دوریاں کم ہو سکیں جسکے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں ہو سکتی۔ انھوں نے کہا کہ کاروباری برادری سے صرف ٹیکس نہ لہا جائے بلکہ انھیں سہولت بھی دی جائے ۔ارباب اختیارکاروباری برادری کو اپنا ساتھی سمجھیں گے جبکہ برامدی شعبہ کو خصوصی توجہ دی جائے تاکہ یہ ترقی کر سکے۔انھوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی قیمتی اثاثہ ہیں جن کے مسائل حل کر کے انھیں قومی دہارے میں شامل کیا جائے۔