منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

کم آمدنی والے طبقے کیلئے مہنگائی کے حساس اشاریوں میں اضافہ قابل تشویش ہے ،سابق چیئرمین پی سی سی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)حالیہ تین ماہ میں کم آمدنی والے طبقے کیلئے مہنگائی کے حساس اشاریوں میں اضافہ قابل تشویش ہے ،دیگر وجوہات کے ساتھ گراں فروشی بھی مہنگائی کی ایک بڑی وجہ ہے لیکن اسے یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے ،روزگار کے مواقع پیدا نہ ہونے اور مہنگائی

بڑھنے کی شرح اسی رفتار سے بر قرار رہی تو خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پرائس کنٹرول کمیٹی کے سابق چیئرمین میاں عثمان نے مہنگائی کے حوالے سے سرکاری اعدادوشمار پر اپنے رد عمل میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ تین ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح بڑھنے سے تنخواہ دار اور دیہاڑی دار طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے جس کی قوت خرید میں بالترتیب 15سے 19فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ گراں فروشوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کرنے کی ضرورت ہے لیکن اسے نظر انداز کیا جارہا ہے جس سے اس طبقے کے ماہانہ خرچ میں 2500سے 4ہزار ہزار روپے کا اضافہ دیکھا جارہا ہے جو براہ راست گراں فروشوں کی جیبوں میں چلا جاتا ہے ۔ پرائس کنٹرول کمیٹی  کے سابق چیئرمین میاں عثمان نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کم از کم 40فیصد تک کمی کرکے انہیں دو سال  کے لئے منجمد کرے تاکہ پسے ہوئے طبقات کو کچھ ریلیف میسر آ سکے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…