جنیوا(آئی این پی)جنیوا میں ایک نایاب گلابی ہیرا50.3 ملین سوئس فرینکس(تقریباً پانچ کروڑ ڈالر) میں نیلام کیا گیا ہے جو کہ فی قیراط کے حساب سے ایک ریکارڈ قیمت ہے۔پینک لیگسی نامی یہ ہیرا19 قیراط کا ہے اور اسے امریکی کمپنی ہیری ونسٹن نے جنیوا میں ایک نیلامی میں خریدا ہے۔نیلامی کروانے والی معروف کمپنی
کرسٹیز کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ تقریباً 26 لاکھ ڈالر فی قیراط کی یہ قیمت دنیا میں گلابی ہیروں کی قیمت کے لیے ایک ریکارڈ ہے۔نیلامی سے پہلے اس کی قیمت کا تخمینہ3 سے5 کروڑ ڈالر لگایا گیا تھا۔اس ہیرے کی نیلامی صرف5 منٹ جاری رہی۔ہیرے کے نئے مالکان نے اسے ونسٹس پینک لیگسی کا نیا نام دیا ہے۔