چین(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کمپنی علی بابا نے سنگل ڈے کے موقع پر ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے محض 16 گھنٹوں کے دوران 25 ارب ڈالر (33 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کی کمائی کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ علی بابا نے گزشتہ برس بھی سنگل ڈے کے موقع پر 24 گھنٹوں
کے اندر 25 ارب ڈالر کمائے تھے، لیکن اس بار کمپنی نے یہ سنگ میل 16 گھنٹوں میں عبور کرلیا۔ خیال رہے کہ سنگلز ڈے چین کے نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہوتا تہوار ہے جس میں اکیلے یا کنوارے پن کی خوشی منائی جاتی ہے۔ یہ 11 نومبر کو منایا جاتا ہے اور علی بابا کی مہربانی سے یہ دنیا میں سب سے بڑی آن لائن شاپنگ فیسٹیول کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔ اس تہوار کا آغاز 1993 میں نانجنگ یونویرسٹی سے ہوا تھا جس کے بعد نوے کی دہائی میں یہ اس صوبے کی متعدد یونیورسٹیوں میں منائے جانے لگا۔ مگر 2009 میں علی بابا نے اس تہوار کو کاروبای موقع سمجھا اور اسے غیر سرکاری تعطیل کی شکل دے کر آن لائن اشیاءسستے داموں فروخت کرنا شروع کیا۔ علی بابا نے سنگل ڈے کے موقع پر صارفین کو بزنس کی تفصیلات سے باخبر رکھنے کے لیے آن لائن بلاگ پوسٹ کا اہتمام کیا۔ اسی طرح علی بابا نے 2 گھنٹے کے دورانیے میں 14 ارب ڈالر (پاکستانی 15 کھرب روپے سے زائد) کی کمائی کی۔ یہ علی بابا کا اپنے بانی اور چیئرمین جیک ما کے ساتھ آخری شاپنگ فیسٹیول ہوگا کیونکہ وہ اگلے سال عہدہ چھوڑنے کا اعلان پہلے ہی کرچکے ہیں۔ آن لائن چینی کمپنی علی بابا کے چیئرمین نے عہدہ چھوڑ دیا علی بابا کے اس شاپنگ فیسٹیول نے یورپ اور امریکا میں منائے جانے والے بلیک فرائیڈے فیسٹیول کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ واضح رہے کہ سنگل ڈے کی طرز پر امریکا، یورپ و دنیا کے دیگر خطوں میں نومبر کے مہینے میں ہی بلیک فرائیڈے منایا جاتا ہے۔