منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ایران کی تیل کی برآمدات مکمل طور پر روک دینا چاہتے ہیں : مشیر امریکی قومی سلامتی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کا کہنا ہے کہ ایران اس وقت حقیقی دباؤ میں ہے اور امریکا اس پر شدت سے دباؤ ڈالنے کا ارادہ رکھتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ۔جان بولٹن سنگاپور میں جنوب مشرقی ممالک کے گروپ (آسیان) کے اجلاس کے ضمن میں صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ اجلاس میں گروپ کے کن ممالک کے علاوہ امریکا اور چین بھی شرکت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کی تیل کی برآمدات مکمل طور پر

روک دینا چاہتا ہے اور چاہتا ہے کہ تہران پر پابندیاں کڑے طریقے سے لاگو ہوں،امریکی مشیر کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اْن کے ساتھ دوسری سربراہ ملاقات کے لیے تیار ہیں۔بولٹن کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا اْن یک طرفہ عسکری اقدامات کی مخالفت کرتا ہے جو چین کی جانب سے جنوبی چین کے سمندر میں کیے جا رہے ہیں۔ بولٹن کے مطابق متنازع آبی گزر گاہ میں جہاز رانی کی آزادی کے حوالے سے امریکا کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…