اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا، مذاکرات بیس نومبر تک جاری رہیں گے اس دوران قرض پروگرام پر بات چیت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا، قرض پروگرام پر باضابط مذاکرات ہوں گے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیاں تکنیکی مذاکرات مکمل ہوچکے ہیں۔ تکنیکی مذاکرات میں پاکستانی حکام نے فنڈ سے معاشی اعداد وشمار شیئر کیے، آئی ایم ایف کو توانائی سیکٹر، ٹیکس نظام

اور نجکاری پر بریفنگ دی گئی۔ فنڈ نے توانائی سیکٹر سمیت دیگر شعبوں کی کارگردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، آج سے شروع ہونے والے پالیسی مذاکرات میں آئی ایم ایف کے وفد کی سربراہی ہیرالڈ فنگر کریں گے۔ پاکستانی وفد کی سربراہی وزیر خزانہ اسد عمر کریں گے، مذاکرات میں نئے پروگرام کے حجم پر بات ہوگی، آئی ایم ایف پلان کے لیے اپنی شرائط پیش کرے گا۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے تناظر میں مالی ضروریات اور پالیسیوں کا جائزہ لے گا۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…