پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

بکنگ ایک ہزار مسافروں کی ۔۔۔ریکارڈ کتنے مسافروں کا ظاہرکیا جاتا ہے؟ فضائی سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں میں کروڑوں کا گھپلا سامنے آگیا، سنسنی خیز انکشافات

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر سے فضا ئی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں میں کروڑوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف ،ایف بی آر نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے 25 ایوی ایشن کمپنیوں کے اثاثہ جات اور آمدن کا ریکارڈ مانگ لیا ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے

کہ کمشنر ایف بی آر کی جانب سے جاری مراسلے میں 25 ایوی ایشن کمپنیوں کے کوائف 13 نومبر 2018 تک فراہم کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی سے ایف بی آر نے ان تمام 25 ایوی ایشن کمپنیوں کے طیاروں کی تعداد، ٹکٹوں کی فروخت اور آمدن کی تفصیلات مانگی ہیں ۔ایف بی آر کو اطلاع ملی تھی کہ بعض فضائی کمپنیوں میں انکم ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ہیرا پھیری کی گئی ہے ۔بکنگ ایک ہزار مسافر روں کی ہوتی ہے جبکہ ریکارڈ پانچ سو مسافر کا کیا جاتا ہے اسی بنا پر ایف بی آر کی جانب سے سی اے اے سے تمام 25 ایوی ایشن کمپنیوں کے یکم جولائی 2017 سے 30 جون 2018 کے دوران جاری پسنجر مینیفسٹ اور پروازوں کی منازل کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے تا کہ فراڈ کا پتہ چل سکے ایف پی ار نے سی اے اے سے تمام 25 کمپنیوں کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ رجسٹریشن کے لیے دی جانے والی درخواستوں کی کاپی اور ایکسائز ڈیوٹی کی کٹوتی کا ریکارڈ بھی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…