دبئی(آئی این پی/شِنہوا)ایران کیخلاف امریکی پابندیوں کا متحدہ عرب امارات کی معیشت پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ایرانی پابندیوں کے حوالے سے مالی اثرات کی بھی کوئی امید نہیں ہے۔گلف نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے گورنر مبارک راشد المنصوری نے کہا دو ایرانی بینک،بینک میلی اور بینک صدرات
ایران یو اے ای کے ساتھ اپنا کاروبار جاری رکھیں گے کیونکہ کئی ایرانی یو ای اے میں کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو ایرانی بینکوں نے اپنی سرگرمیاں کم کر دیں ہیں تاکہ یو اے ای میں کام کرنے والے ایرانیوں کی مدد کی جا سکے۔ کیونکہ ان ایرانیوں کیلئے دوسرے بینکوں میں اپنے اکاؤنٹ کھولنا اب مشکل ہے۔