جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ایران : امریکی پابندیوں کا اطلاق، تیل کی قیمتوں میں اضافے کاخدشہ

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(آئی این پی)ایران پر امریکی پابندیوں کے نفاذ سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا حد درجہ خدشہ موجود ہے، تمام نگاہیں ایران پر مرکوز ہیں کہ امریکی پابندیوں کا کہاں تک اطلاق ہوتا ہے اور کس تیزی سے تیل کی پیداوار جاری رہتی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق

عالمی منڈیوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران پر امریکی پابندیوں کے سبب منڈیوں میں غیر مستحکم بیلنس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خطرہ ہے۔ توانائی کے ایک ماہر رکارڈو فابیانی کا کہنا تھا کہ اس ہفتے تمام نگاہیں ایرانی برآمدات پر ہیں کہ امریکی پابندیوں کا اطلاق کہاں تک ہوگا اور کتنی تیزی سے تیل کی پیداوار گرے گی۔امریکا ایران سے تیل کے خریدار ممالک کو اپنا ہدف بنائے گا تاکہ تہران کی اس ذرائع آمدن کو کم سے کم کیا جاسکے۔ایران اپریل میں 25 لاکھ بیرل روزانہ کی بنیاد پر تیل برآمد کر رہا تھا، لیکن جیسے ہی امریکا نے ایران کے ساتھ معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا اور اس پر پابندی لگائی تو اس کے تیل کے خریداروں میں کمی واقع ہوئی۔ایک اور عالمی ماہر نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ اگر امریکا ایران کو کہیں استثنی دیتا بھی ہے تب بھی وہ دیگر ممالک سے مطالبہ کرے گا کہ ایران سے تیل کی درآمد کو کم سے کم کیا جائے۔تاہم گزشتہ ماہ 85 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کے بعد اب تیل کی قیمتوں میں 15 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی ہے۔تیل کی قیمتوں کے تعین کی وضاحت امریکا کی ایران کے خلاف پوزیشن سے ہوتی ہے، جہاں امریکا نے پہلے زور دیا تھا کہ ایران کی تیل کی برآمدگی کو مکمل طور پر بند کردیا جائے گا، تاہم کچھ عرصے بعد اس میں نرمی دیکھنے میں آئی۔دو روز قبل امریکا کے سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومیو کی جانب سے 8 ممالک کے نام لیے بغیر اعلان کیا گیا کہ انہیں ایران سے تیل خریدنے کی اجازت ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…