کراچی (این این آئی) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس اایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر35پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 132.20روپے سے بڑھ کر132.55روپے اور قیمت فروخت132.30روپے سے بڑھ کر132.65روپے ہو گئی
اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید131.20روپے سے بڑھ کر131.50روپے اور قیمت فروخت131.70روپے سے بڑھ کر132روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں25پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 148.75روپے سے کم ہو کر148.50روپے اور قیمت فروخت150.75روپے سے کم ہو کر150.50روپے ہو گئی اسی طرح50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 167.50روپے سے کم ہو کر167روپے اور قیمت فروخت169.50روپے سے کم ہو کر169روپے ہو گئی ۔ڈالر کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے بعد ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے بعد ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کی امید کی جارہی ہے اگر پاکستان اور چین کے درمیان مناسب شرائط پر کوئی بڑا معاہدہ طے پاگیا تو مارکیٹ پر اس کا بہت مثبت اثر پڑے گا۔