منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

عراق نے غیر ملکی کرنسی ایران کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی)عراق کے مرکزی بینک نے حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم میں شرکت کرنے والے ایرانیوں کے اخراجات کے سلسلے میں ڈالر اور عراقی دینار کی صورت میں مطلوبہ رقوم کی فراہمی کے لیے ایران کے ساتھ مالی تعاون کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے مرکزی بینک کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری رپورٹ میں بھی بتایا گیا کہ عراق نے ایرانی حکام کی اس تجویز کو مسترد کر دیا جس میں غیر ملکی اور قومی کرنسی حوالے کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ایرانی مرکزی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد رضا حسین زادہ کے مطابق ایران نے عراق کے مرکزی بینک سے درخواست کی تھی کہ نجف اور کربلا کے صوبوں وار ایران کے ساتھ سرحدی راستوں پر رقوم کو تبدیل کرانے کے لیے250 ایرانی مراکز کھولنے کی اجازت دی جائے۔ تاہم عراقی حکام نے اس درخواست کو مسترد کر دیا تا کہ ایران کے خلاف امریکا کی اقتصادی پابندیوں سے بچا جا سکے۔ایرانی مرکزی بینک کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ عراق نے ایرانی زائرین کے اخراجات برداشت کرنے کے لیے 200 عرب عراقی دینار یعنی 16.6 کروڑ امریکی ڈالر کے مساوی رقم منتقل کرنے سے بھی انکار کر دیا۔اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے عراقی ٹریڈ بینک کی ایک شاخ کے ڈائریکٹر احمد علی صراخ نے گفتگو میں عراقی مرکزی بینک کے اقدامات کی تائید کی۔ صراخ کے مطابق ان اقدامات کا مقصد ایران کے خلاف امریکی اقتصادی پابندیوں کی لپیٹ میں آنے سے بچنا ہے۔دوسری جانب کربلا یونیورسٹی میں ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس کے پروفیسر ڈاکٹر امیر الموسوی نے بتایا کہ ڈالر کے مقابل ایرانی ریال کی شدید گراوٹ نے عراقیوں کے نزدیک ایرانی کرنسی کا اعتبار کھو دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…