بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نقص امن : پاکستان پیٹرولیم نے یمن میں دو میں سے ایک کنویں پرکام بند کردیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ  ڈیسک) پاکستان پیٹرولیم کے ایم ڈی سعید اللہ شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیٹرولیم نے یمن میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث دو میں سے ایک کنویں پرکام بند کردیا ہے۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں پی پی ایل کے67ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعید اللہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پیٹرولیم کے شعبے کی بہتری کیلئے سنجیدہ ہے۔ رواں مالی سال تیل و گیس کی دریافت پر بارہ ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی ایل نے دو ہزار سترہ

اور اٹھارہ میں کے دوران45.7بلین روپے منافع حاصل کیا ہے، یہ منافع کمپنی کی تاریخ کا دوسراسب سے زیادہ منافع ہے۔ پی پی ایل کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں چیئرمین پی پی ایل سلمان اختر کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال پی پی ایل21 کنوؤیں پر کام کرے گا ، پیٹرولیم کے کل33کنوئیں کھودے گئے جن میں 18دریافت کنوئیں شامل ہیں۔  پی پی ایل نے گیس کی پیداوار میں ریکارڈ ہدف حاصل کرلیا سالانہ اجلاس میں شیئر ہولڈرز کے لیے عمومی شیئرز پر15فیصد نقد منافع کے ساتھ 15فیصد بونس شیئرز کی بھی منظوری دی گئی۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…