جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عوام پر بجلی گرانے کی تیاریاں مکمل ! ایک ساتھ کتنے قیمت میں کتنا اضافہ کیا جائے گا ؟ ہوشربا تفصیلات

datetime 21  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) نیپرا نے عوام پربجلی گرانے کی تیاریاں کرلیں ،کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس(آج) پیر کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں بجلی کی قیمتوں میں دو سے پونے چارروپے فی یونٹ اضافے کی منظوری کا امکان ہے۔اجلاس کی صدارت وزیرخزانہ اسد عمرصدارت کریں گے۔ پاورڈویژن کی سمری میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں دو سے پونے چارروپے

فی یونٹ تک اضافہ کیا جائے۔اس کے علاوہ بجلی کا ٹیرف پندرہ سے اکسٹھ فیصد مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔سمری کے مطابق ماہانہ پچاس یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو استثنیِ ملے گامگراکاون سے سو یونٹ استعمال کرنے والے سلیب ون میں آئیں گے جس کے تحت انہیں ستاسی پیسے فی یونٹ اضافی دینے پڑیں گے۔سلیب ٹومیں ایک سو ایک سے دوسو یونٹ والے صارفین ہوں گے جوفی یونٹ ایک روپیہ بائیس پیسے زیادہ ادا کریں گے جبکہ سلیب تھری میں تین سویونٹ والے آئیں گے و دوروپیہ چار پیسے فی یونٹ زیادہ بل جمع کرائیں گے۔سلیب فور میں سات سو یونٹ والے شامل ہوں گے۔جوتین روپے بیاسی پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ اٹھائیں گے اورآخری سلیب فائیو کے تحت سات سویونٹ سے زائد استعمال والے اکسٹھ فیصد فی یونٹ زیادہ ادا کریں گے۔اجلاس میں یہ سمری منظور کیے جانے کا امکان ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…