پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 229 گاڑیوں میں موجود 15 ہزار 833 لیٹر ناقص دودھ موقع پر ضائع کر دیا

19  اکتوبر‬‮  2018

لاہور(این این آئی)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص دودھ کی سپلائی کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 229 گاڑیوں میں موجود 15 ہزار 833 لیٹر ناقص دودھ موقع پر ضائع کر دیا ،لاہور میں 37 گاڑیوں میں موجود 5 ہزار 751 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈیری سیفٹی ٹیموں نے شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر)محمد عثمان نے بتایا کی صوبہ بھر میں 1929 گاڑیوں میں موجود 3

لاکھ 13 ہزار لیٹر دودھ کے موقع پر ٹیسٹ کئے گئے۔دودھ میں مقدار اور گاڑھا پن بڑھانے والے مضر صحت کیمیکلز، پاؤڈر، یوریا اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔کئی گاڑیوں میں ملاوٹ اور کیمیکل ذدہ ناقص دودھ برف ڈال کر محفوظ کر کے لایا جا رہا تھا۔ ہفتہ وار ناکہ بندی سے ناقص دودھ کی سپلائی میں کمی خوش آئند اور بہتری کی طرف اشارہ ہے۔ کیپٹن (ر)محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو ناقص اور غیر معیاری دودھ سے بچانے کیلئے وسیع پیمانے پر کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…