کریانہ ایسوسی ایشن کامہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت سے مکمل تعاون کا اعلان

19  اکتوبر‬‮  2018

لاہور( این این آئی )پنجاب حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد تاجروں نے مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے حکومت سے مکمل تعاون کا اعلان کر دیا ،کمشنر لاہور ڈویژن کے ساتھ اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی اضافے کے ساتھ نئی طے پانے والی قیمتوں کوبھی واپس لینے کا اعلان کر دیا گیا،دہی کی قیمت 94اور دودھ کی قیمت 80 روپے برقرار رہے گی۔وزیراعلی پنجاب کے مشیر چوہدری اکرم کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں تاجروں نے مہنگائی کی روک تھام کے لئے حکومت سے تعاون کی

یقین دہانی کرائی ۔کریانہ ایسوسی ایشن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی قیمت 55روپے برقرار رہے گی ، آٹے کابیس کلو کا تھیلہ بھی حکومت پنجاب کی اعلان کردہ قیمت پر فروخت ہوگا۔جبکہ چاول ،دالوں ، بیسن ،لال مرچ،گرم مصالحہ جات کی قیمتوں کا بھی چارٹ جاری کر دیا جائے گا ۔صدر کریانہ ایسوسی ایشن حافظ محمد عارف نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت سے مکمل تعاون کافیصلہ کیاہے ، ڈپٹی کمشنر کے ساتھ جن اشیا ء کی قیمتیں بڑھانے پر بھی اتفاق ہوگیاتھا اس اضافہ کو بھی روک دیاگیاہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…