کراچی(این این آئی)انڈس موٹرز کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں جنوری 2019سے 3لاکھ 50ہزار روپے تک اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی بے قدری کے باعث کمپنی نے نومبر اور دسمبر کی ڈلیوری کیلئے 50ہزار سے پونے دولاکھ روپے تک قیمتیں بڑھائی ہیں۔ٹویوٹا نے کرولا ایکس ایل آئی کی قیمت 50ہزار روپے بڑھائی تھی جبکہ مزید 50ہزار روپے کااضافہ جنوری میں ہوگا۔
جس سے اس کی قیمت جو کہ 19لاکھ 94ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی اب جنوری میں اس کی قیمت 20لاکھ 44ہزار روپے ہوگی۔IMV-4 4X4زیادہ مہنگی ہو جائے گی، ایک لاکھ 75ہزار کے اضافے سے اس کی قیمت 66لاکھ 24ہزار روپے ہوئی ہے جبکہ جنوری میں اس کی قیمت 67لاکھ 99ہزار روپے تک پہنچ جائے گی۔ٹویوٹا گاڑیوں کے دیگر ماڈلز میں بھی سو ا لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک کا اضافہ ہوگا۔