واشنگٹن(آئی این پی)آئی ایم ایف کے ایشیا پیسیفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائیریکٹر مارکس روڈ لار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارے فریم ورک کے مطابق چینی کرنسی یوآن(آر ایم بی)کی شرح مبادلہ حدود کے اندر اور چین کے بنیادی تجارتی اصولوں کے عین مطابق ہے۔ ماہرین کے مطابق اپریل سے اب تک امریکی کرنسی اس کے کاروباری شراکت داروں کے مقابلے میں7فیصد مستحکم ہوئی ہے۔ان کے مطابق امریکہ کے مالی محرکات اور اس کی نگرانی کی سخت پالیسی کے باعث دیگر کرنسیوں کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔