لاہور( این این آئی )شیخ رشید احمد کے بطور وزیر ریلویزابتدائی پچاس روزمیں محکمے نے گزشتہ مالی سال کی نسبت ایک ارب روپے کی اضافی آمدن حاصل کی ۔ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر ریلویزشیخ رشید احمد کی محنت رنگ لا رہی ہے۔پچاس روز میں آمدن کمانے کی استطاعت میں خاطرخواہ اضافہ ہوا۔
وزیر ریلویزآمدن میں اضافہ کیلئے کوشاں ہیں۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان ریلویزکے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ لاہور اور وزیرآباد کے درمیان چلنے والی بابو پسنجر ٹرین بند نہیں کی گئی۔ ترجمان کے مطابق یہ ٹرین صرف ایک دن کے لیے معطل کی گئی ہے۔ کوچز خراب ہونے کے باعث ٹرین کو معطل کیا گیا تھا۔