نیویارک (سی پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ رہا جس کی وجہ سعودی عرب کے صحافی کی گمشدگی سے پیدا ہونے والے تنازعے کے بعد تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے پر نرخ 6 سینٹ کم ہوکر 80.37 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کے سودے 4 سینٹ اضافے کے ساتھ 71.38 ڈالر فی بیرل طے پائے۔