اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اداروں کی استعداد نہ ہونے ،چورراستوں کی وجہ سے اربوں روپے کا ٹیکس خزانے میں جمع نہیں ہوتا : ٹیکس ماہرین

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) ٹیکس ماہرین نے کہا ہے کہ حکومت نے بیک وقت کئی محاذکھول دئیے ہیں جو ملکی معیشت کیلئے سود مند ثابت نہیں ، اداروں کی استعداد نہ ہونے اور چور راستوں کی وجہ سے اربوں روپے کا ٹیکس خزانے میں جمع ہونے کی بجائے کہیں اور چلا جاتا ہے ، حکومت ٹیکس کا دائرہ کار بڑھائے جس کیلئے مشاورت سے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔چیئرمین پاکستان ٹیکس فورم ذوالفقار خان اور چیئرمین ریونیو ایڈوائزرایسوایشن عامر قدیر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی

وجہ سے نئی حکومت کو سنگین چیلنجز درپیش ہیں اور اس وقت معیشت کی صورتحال ٹائم بم سے مختلف نہیں ۔اگر گزشتہ دس سالوں کے قرضوں کا شفاف آڈٹ ہو گیا تو قوم کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگرنئی حکومت اقتصادی حالت کو بہتر کرنے میں سنجیدہ ہے تو اسے ہنگامی بنیادوں پر فنانشل ایمر جنسی کا نفاذ کرنا ہوگا ۔روٹھے اور بھاگے ہوئے این ٹی این ہولڈرز کا اعتماد بحال کیا جائے ۔سولو فلائٹ کرنے کی بجائے متعلقہ شعبوں کے ماہرین اور بڑے تاجروں سے مشاورت کا عمل شروع کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…