جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

ایک سال کے دوران 238 ارب سے زائد بجلی کے یونٹ چوری

datetime 15  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت پانی و بجلی کے پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران 238 ارب 97 کروڑ 90 لاکھ یونٹس کی بجلی چوری اور لائن لاسز ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزارت پانی و بجلی کے پاور ڈویژن نے ایک سال میں بجلی چوری اور

لائن لاسز سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران 238 ارب 97 کروڑ 90 لاکھ یونٹس کی بجلی چوری اور لائن لاسز ہورہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سےزیادہ بجلی چوری اور لائن لاسز پیسکو میں 36.4 فیصد، سکھر الیکٹرک پاور کمپنی 34.8 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ حیدر آباد الیکٹرک پاور کمپنی 27.2 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ پیسکو کے 5 ارب 3 کروڑ 20 لاکھ یونٹ چوری اور لائن لاسز، سیپکو کے ایک ارب 58 کروڑ 20 لاکھ یونٹس کے لاسز اور چوری جبکہ حیسکو کے ایک ارب 50 کروڑ 30 لاکھ یونٹس کی چوری اور لائن لاسز ہورہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیسکو میں ارب 30 کروڑ 10 لاکھ یونٹس کی چوری اور لائن لاسز ہورہے ہیں۔ سب سے کم بجلی چوری اور لائن لاسز دارالحکومت اسلام آباد پاور کمپنی میں رپورٹ ہوئے۔ آئیسکو کے لائن لاسز 7.4 فیصد رہے۔ آئیسکو میں 85 کروڑ 10 لاکھ یونٹس کی چوری اور لائن لاسز ریکارڈ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق کم بجلی چوری اور لائن لاسز میں فیسکو دوسرے نمبر پر رہا جہاں بجلی چوری اور لائن لاسز کی شرح 8.7 فیصد رہی۔ فیسکو میں ایک ارب 23 کروڑ 60 لاکھ یونٹس کی بجلی چوری اور لائن لاسز جبکہ گیپکو تیسرے اور لیسکو چوتھے نمبر پر رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…