ہفتہ‬‮ ، 25 جنوری‬‮ 2025 

ڈالر کی اونچی اڑان کا مہنگائی بم عوام پر چلا دیا گیا !کس چیز کی قیمت میں 600تا 800روپے اضافہ ہو گیا ؟دنگ کر دینے والی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 14  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی ) ڈالر کی نسبت پاکستانی روپے کی قدر میں نمایاں کمیے مقامی کاٹن مارکیٹ میں فی من روئی کی قیمت600 تا 800 روپے بڑھ کر 8300 تا 8700 روپے فی من جبکہ فی 40کلوگرام پھٹی کی قیمت 200 تا 300 روپے بڑھ گئی،کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ روپے کے نسبت ڈالر کی قیمت میں تقریبا 10 روپے کے ہوشربا اضافے کے باعث ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز نے

روئی کی خریداری سرگرمیاں بڑھادی ہیں جوروئی کی قیمتوں نمایاں اضافے کا باعث بن گئی ہے اور اسکے نتیجے میں دی40 کلوگرام پھٹی کی قیمتوں میں بھی اصافے کا رحجان غالب ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے وار کاروبارکے دوران صوبہ سندھ و پنجاب میں فی من روئی کی قیمت 8300 تا 8700 روپے اورفی40 کلوگرام پھٹی کی قیمت 3700 تا 4100 روپے رہی جبکہ صوبہ پنجاب میں فی 40 کلو گرام پھٹی کی قیمت3700 تا 4200 روپے رہی۔ بلوچستان میں فی من روئی کی قیمت8400 تا 8500 روپے فی 40 کلوگرام پھٹی کی قیمت 3600 تا 4200 روپے رہی۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی کی جانب سے فی من روئی کی اسپاٹ قیمت650 روپے کے اضافے سے8500 روپے پر بند کیاگیا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ روپے کے نسبت ڈالر کی قیمت میں تقریبا 10 روپے کے ہوشربا اضافے کے باعث ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز نے روئی کی خریداری سرگرمیاں بڑھادی ہیں جوروئی کی قیمتوں نمایاں اضافے کا باعث بن گئی ہے اور اسکے نتیجے میں دی40 کلوگرام پھٹی کی قیمتوں میں بھی اصافے کا رحجان غالب ہوا۔انہوں نے بتایا کہ علاوہ اس صورتحال کے سبط پولیسٹر فائبر کی فی کلوگرام قیمت بھی5 روپے کے اضافے سیہونے سے 203 روپے ہوگئی۔انھوں نے بتایا کہ ملک میں گیس ٹیرف یکساں ہونے کے باعث صوبہ پنجاب میں خصوصی طورپرٹیکسٹائل ملیں زیادہ متحرک ہوگئی ہیں جنھوں نے روئی کی خریداری سرگرمیاں بھی بڑھادی ہیں۔

گیس ٹیرف یکساں ہونے اور ڈالر کی اونچی اڑان کے اپٹما پنجاب کے ایک نمائندے نے بتایا ہے کہ صوبہ پنجاب کی متعدد بند ٹیکسٹائل ملیں فعال ہوجائیں گی۔ڈالر کی قدربڑھنے سے اگرچہ ملکی برآمدات بڑھنے کی توقعات ہیں لیکن پاکستانی مصنوعات کے غیرملکی خریدار پاکستانی ایکسپورٹرزسے ڈالر کی قیمت بڑھنے کا ڈسکانٹ طلب کررہے ہیں۔گزشتہ ہفتے بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں اتار چڑھاو رہا۔ نیویارک کاٹن میں اضافہ ہوا

جس کی وجہ وہاں سے طوفان کی خبریں آرہی ہیں جبکہ بھارت اور چین میں روئی کے بھاو میں مندی کا رجحان رہا۔نسیم عثمان نے بتایا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے جوش میں آکر روئی اور پھٹی کی قیمت میں تیزی سے اضافہ کردیا گیا تھا لیکن بعد ازاں ڈالر کی قیمت کچھ کم ہونے کی وجہ سے روئی اور پھٹی کا بھاو بھی کم ہونے لگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…