لاہور(این این آئی )پاکستانی وفد آئندہ ہفتے چین میں منعقدہونے والے ورلڈکلچرل فورم کے پانچویں اجلاس میں شرکت کرے گا ۔تین روزہ اجلاس میں شرکا ء ثقافتی وفود کے تبادلوں کے ذریعے انسانیت کے مشترکہ مستقبل سے وابستہ ایک مرکزیت کی تشکیل کے طریقوں پرتبادلہ خیال کریں گے ۔اجلاس میں چین، پاکستان ، کرغزستان، آذربائیجان ، پولینڈ ، اٹلی ، مصر سمیت دنیا بھر کے سرکاری حکام اور دانشور ، ماہرین ، تاجر اور صحافی شرکت کریں گے۔