بالی(این این آئی)امریکی وزیرخزانہ اسٹیفن منوچین نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ جاری تجاری جنگ عالمی معیشت اور امریکا کے لیے مفید ثابت ہوگی۔ امریکی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف کے انڈونیشیا کے شہر بالی میں منعقدہ سالانہ اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کیساتھ ہمارا ہدف بالکل واضح ہے۔ چین کے ساتھ ہمارے تجاری اور کارباری تعلقات متوازن ہونے چاہئیں۔انہوں نے عالمی مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے چین ، امریکا تجارتی محاذ آرائی پر انتباہ
کو مسترد کردیا اور کہا ہے بیجنگ کے حوالے سے امریکی اقدامات درست ثابت ہوں گے۔منوچین کاکہنا تھا کہ چین کے حوالے سے ہماری پالیسی متوازن ہے۔ ہمارا ہدف چین کے ساتھ تعلقات میں توازن پیدا کرنا۔ درآمدات و برآمدات میں مساوات اور اپنی شرائط پر چین کے ساتھ کاروبار کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر چین کے ساتھ معاملات طے پاجاتے ہیں تو یہ امریکی کمپنیوں، امریکی لیبر، یورپی ممالک، جاپان اور دوسرے اتحادیوں کے لیے بھی بہتر ہوں گے اور اس کا چین کو بھی فائدہ ہوگا۔