کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈالر کی اونچی چھلانگ سے انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیاہے ۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 12 روپے 75 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالرکی قیمت 137 روپے ہو گئی۔ انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 124.25روپے سے بڑھ کر 137 روپے ہوئی۔ ڈالر کی موجود بڑھتی صورتحال پر
معیشت ماہرین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خوفناک پیش گوئی کی ہے ۔ ماہرین معیشت کے مطابق ڈالر کی اونچی چھلانگ سے ملکی قرضوں میں مزید اضافہ ہو گا جبکہ مہنگائی کا ایک طوفان آنے کا عندیہ بھی دیا ہے ۔ رواں ماہ کے آغاز پر آئی ایم ایف بورڈ ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پاکستان کی معیشت کا جائزہ لیا گیا۔جس کے مطابق بورڈ نے پاکستان کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہےکہ الیکشن سے قبل مالیاتی خسارہ بڑھ کر جی ڈی پی کے 5.5تک جا سکتا ہے ۔ جبکہ درآمدت میں اضافہ جاری کھاتوں کا خسارہ 4.8تک رہنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔ تاہم دوسری طرف آئی ایم ایف کے ایک بیان کے مطابق مالیاتی خسارہ حکومتی ہدف سے زیادہ ہو گا ۔ روپے کی قدر غیر مستحکم ہونے سے انٹربینک مارکیٹ میںڈالر کی قیمت میں 12 روپے 75 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالرکی قیمت 137 روپے ہو گئی۔ انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 124.25روپے سے بڑھ کر 137 روپے ہوئی، ڈالر کی قدر بڑھنے کا سبب آئی ایم ایف کی متوقع شرائط پر مزید ڈی ویلیوایشن ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے کا سبب آئی ایم ایف کی متوقع شرائط پر مزید ڈی ویلیوایشن ہے۔معاشی تجزیہ کار وں کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کی ایک وجہ حکومت کا آئی ایم ایف سے قرض لینے کا فیصلہ بھی ہے۔ حکومت کی جانب سے انٹرسٹ ریٹ میں اضافہ اور دیگر اقدامات آئی ایم ایف میں جانے سے پہلے کے اقدامات ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)سے بیل آٹ پیکج لینے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے وزیراعظم عمران خان نے فوری مذاکرات کی منظوری بھی دے دی۔