منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یونائٹڈ بزنس گروپ نے ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک کی قیادت میں ایف پی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات کیلئے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)یونائٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) نے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور چیئرمین افتخار علی ملک کی قیادت میں پیر کو فیڈریشن آف چیمبرز (ایف پی سی سی آئی) کے سالانہ انتخابات کے لئے ملک بھر میں الیکشن مہم کا آغاز کر دیا۔ مرکزی قیادت انتخابی مہم کے دوران تمام صوبوں کے مقامی چیمبرز کے صدور کے ساتھ خصوصی ملاقاتیں کرے گی۔یو بی جی کے مرکزی چیئرمین

افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ اس امر کے باوجود کہ اپوزیشن انتہائی کمزور ہے اور بغیر مہم چلائے بھی گروپ آسانی سے الیکشن جیت سکتا ہے، یو بی جی کے تمام صوبائی چیئرمینوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھر پور انداز میں الیکشن مہم کو آگے بڑھانے کے لئے میدان عمل میں آئیں۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ گروپ نے ایف پی سی سی آئی میں سخت محنت کے ساتھ کام کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ کاروباری برادری کے احترام کو بحال کیا ہے اور کاروباری افراد کو درپیش تمام مسائل کو حل کرانے کی کوشش کی ہے اور یہ سلسلہ آنے والے سالوں میں بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یو بی جی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اعلیٰ قائدانہ صلاحیتوں کے حامل ان نوجوان بزنس مینوں کو ترجیح دی جائے گی جو کسی بھی مالیاتی ادارے کے نادہندہ نہ رہے ہوں اور وہ رجسٹرڈ نیشنل ٹیکس نمبر کے حامل اور باقاعدہ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے خدمت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں تمام مقامی بزنس لیڈرز کو بھی اس حوالے سے اعتماد میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو تاجروں کے اتحاد کو نقصان پہنچانے یا چیمبر انتخابات کے شفاف اور جمہوری عمل کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جمہوری طریقے سے اقتدار کی منتقلی کو یقینی بنایا جائے گا۔ افتخار ملک نے ملک بھر میں چیمبرز کے سالانہ انتخابات میں یو بی جی کی قیادت پر مکمل اعتماد کرنے اور بھاری اکثریت کے ساتھ امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنانے پر تاجربرادری کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یو بی جی کی قیادت کوئٹہ، کراچی، پشاور، لاہور اور اسلام آباد میں میٹنگز کا انعقاد کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ایف پی سی سی کے ہمارے سابق صدور، خاص طور پر ایس ایم منیر، محمد ادریس، عبدالرؤف عالم، زبیر طفیل اور غضنفر بلور نے بھی ایک پیسے کا بھی فائدہ، یا سہولیات استعمال نہیں کیں اور بورڈنگ، لاجنگ سمیت غیر ملکی سفر کے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…