منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پا کستان اور ایران کو علاقائی کوریڈورز میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے : ایرانی قونصلیٹ

datetime 7  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )ایرانی قونصل جنرل لاہور آغامحمد رضا نظری سے ایران پاک فیڈ ریشن آ ف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان درمیان تجارتی حجم میں گزشتہ چار ماہ کے دوران 46 فیصد اضافے کو خوش آ ئند قرار دیتے ہوئے اس کو مزید بڑ ھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پربزنس اتاشی آغایکدلے بھی موجود تھے۔

ملاقات کر نے والوں میں ضیاء الرحمان، آصف حسین اور بلا چشتی شامل تھے۔ایرانی قونصل جنرل آغامحمد رضا نظری نے کہا کہ دو طرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے دو نوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کے تباد لوں سمیت جلد لاہور اور تہران میں دو نوں ممالک کی مصنوعات کو پرموٹ کرنے کیلئے نما ئش کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ آغامحمد رضا نظری نے کہا کہ پاک ایران تجارت کا فروغ خطے میں خوشحالی کے نئے دروازے کھلے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں اور میں سمجھتاہوں کہ ایران اور پاکستان کو علاقائی کوریڈورز میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے اس میں دونوں ممالک کا فائدہ ہو گا۔ ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ حبیب الرحمان نے کہاہے پا کستان اور ایران کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کو رواں سال کے آ خر تک نافذ کردیا جائے گا، معاہدے کے تحت پاکستان ایران کی 339 اشیاء اور تہران کی جانب سے پاکستان کی 309 اشیاء پر رعایت دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ معاہدے کے بعد دونوں ممالک ایک دوسرے کی 80 فیصد اشیاء کی درآمدات و برآمدات کی ڈیوٹی میں رعایت دینے کے پابند ہو ں گے۔انہوں نے کہا کہ 2021ء تک دو طرفہ تجارت کا حجم پانچ ارب ڈالر تک بڑھا نے کیلئے دونوں ممالک نے بینکاری کے شعبے میں خصوصی توجہ دینے پر بھی اتفاق کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…