اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

گیس کی قیمتوں میں اضافہ : سی این جی 104 روپے فی کلو ہونے کا امکان

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)  حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سی این جی ایسوسی ایشنز نے قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سی این جی کی قمیت میں اضافے کا فیصلہ سی این جی پمپس مالکان کے اجلاس میں کیا گیا۔ سندھ میں کل سے سی این جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو اضافے کا امکان ہے

جس کے بعد سی این جی کی فی کلو ممکنہ قیمت 104 روپے تک ہوجائے گی۔ سی این جی ایسوسی ایشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ سی این جی کی قیمت 100 روپے کلو قیمت رکھنے کی بات ہو رہی ہے۔ دوسری جانب کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کہنا ہے کہ سی این جی کی قیمت بڑھنے کے بعد بسیں نہیں چلا سکیں گے۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں گیس کے گھریلو صارفین کی مجموعی تعداد 93 لاکھ 63 ہزار ہے جن کے لیے اب گیس کی قیمت 10 سے 143فیصد تک بڑھا دی گئی۔ گھریلو صارفین کے لیے سلیب بھی 3 سے بڑھا کر 7 کر دیے گئے ہیں، پہلا سلیب ہو گا ماہانہ 50 مکعب میٹر تک جس کیلئے فی یونٹ گیس کی قیمت 10 فیصد بڑھائی گئی ہے۔ ملک بھر میں اتنی گیس استعمال کرنے والے صارفین 38 فیصد ہیں اور ان کے بل میں 23 روپے ماہانہ اضافہ ہو گا جو 252 روپے سے بڑھ کر 275روپے ہو جائے گا۔ اوگرا نے سی این جی سیکٹر کے لیے بھی گیس 40 فیصد فی یونٹ مہنگی کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 27 ستمبر سے ہو گا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…