جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام پراتفاق

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہےکہ سعودی عرب سے گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام پراتفاق ہوا ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے سعودی عرب کے مشیر توانائی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر نے مہمانوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں غلام سرور خان نے کہاکہ ہم برادر ملک سے توانائی سمیت تمام شعبوں میں تعاون چاہتے ہیں جب کہ سعودی مشیر کا کہنا تھاکہ امید ہے ہمارے دورے کے مثبت نتائج نکلیں گے۔ سعودی حکام سے ملاقات

کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم غلام سرور نے بتایاکہ سعودی وفد سے بہت اچھی ملاقات ہوئی ہے، سعودی عرب سے گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام پراتفاق ہوا ہے، سعودیہ کو تیل اور گیس کی تلاش کے 10 بلاکس میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ سعودی وفد نے تیل اور گیس میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، سعودی عرب کے وزیر توانائی کا دورہ اکتوبر کے آخر میں متوقع ہے، سعودی وزیر توانائی کے دورے پر دونوں ملک ایم اویوز پر دستخط کریں گے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…