فیصل آباد (آئی این پی)رواں ما لی سا ل کے پہلے 2ماہ میں سو تی دھا گے کی برآمدات میں 6فیصد اضا فہ تفصیل کے مطا بق گز شتہ ما لی سال کے پہلے 2ماہ میں سو تی دھا گے کی برآمدات 49لا کھ ڈا لر کا1ہزار 700سو میٹرک ٹن تھی جو رواں سال کے اسی عرصہ 6فیصد اضا فے کے بڑھ کر 51لا کھ ڈا لر ہو گئی اور سو تی دھا گے کا مجموعی حجم 2ہزار میٹرک ٹن رہا سو تی دھا گے
کے برآمد کندگا ن کے مطا بق پی ٹی آئی کی حکو مت ٹیکسٹا ئل سیکٹر کے لیے تا حال بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے نوٹیفیکشن پر عملدرآمد شروع نہیں کیا اس لیے سو تی دھا گے کی پیداوار کم ہے بجلی اور گیس کی قیمتوں کا یکساں ٹیرف ریٹ پر عملدرآمد ہو تے ہی پیداواری لا گت کم ہو جا ئے گی اور سو تی دھا گے کی پیداوار بڑھ جا ئے گی اور برآمدات میں اضا فہ ہو جا ئے گا۔