کراچی(این این آئی)شرح سود میں اضافے سے مقامی قرضوں پر سود کی ادائیگیاں جنوری سے اب تک 350 ارب روپے تک بڑھ گئی ہیں۔مرکزی بینک کی جانب سے گزشتہ ہفتے شرح سود میں ایک فیصد کا اضافہ کیاگیا،جس کے باعث مقامی سطح پر لیے گئے قرضوں پر سود کی ادائیگیاں بھی بڑھ رہی ہیں،اسٹیٹ بینک نے 29 ستمبر کو شرح
سود میں مزید ایک فیصد اضافہ کیا تو مقامی قرضوں پر سود کی ادائیگیوں میں بھی 130 سے 150 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا،اعداد وشمار کے مطابق مرکزی بینک جنوری سے اب تک شرح سود میں 2 اعشاریہ 75 فیصد اضافہ کرچکا ہے جس کے باعث مقامی قرضوں پر سود کی ادائیگیاں بھی 350 ارب روپے تک بڑھ گئی ہیں۔