کراچی( آن لائن )آئی ایم ایف سے منسوب روپے کی قدر میں کمی کی خبروں پر ڈالر مہنگا ہوا، صدر فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کہنا ہے قومی مفاد کی خاطر میڈیا حکومتی تصدیق کے بغیر خبر نہ چلائے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان نے سٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر فارن ایکسچینج ارشد بھٹی سے سٹیٹ بینک کراچی میں ملاقات کی جس میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ہونے والے حالیہ اضافے پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر صدر فاریکس ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ڈالر کی قیمت
میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ آئی ایم ایف سے منسوب روپے کی قدر میں کمی کی خبروں کا چلنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی مفاد کی خاطر میڈیا حکومتی تصدیق کے بغیر اس قسم کی خبریں نشر نہ کرے۔انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ، چمن، پشاور بارڈر پر سختی کی وجہ سے فارن کرنسی سمگل کرنا ناممکن تھا، یہی وجہ تھی کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 130 روپے 122 روپے کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا تھا۔ ملک بوستان نے مطالبہ کیا ہے فاریکس کمپنیوں کو کم از کم 20 انٹرنیشنل منی ٹرانسفر کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کی اجازت دی جائے۔