واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ کیے جانے والے نئے تجارتی معاہدے کواہم ترین قرار دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا معاہدہ (یو ایس ایم سی اے) نیفٹا کی جگہ لے گا اور اس سے شمالی امریکہ میں ہزاروں ملازمتیں واپس آئیں گی۔وائٹ ہاؤس میں بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ نئے معاہدے نے ان کی تجارتی محصولات کے بارے میں دی جانے والی دھمکیاں صحیح ثابت
کر دی ہیں۔ یہ واقعی تاریخی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ یہ معاہدہ امریکہ کی تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی معاہدہ ہے۔امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ نیا تجارتی معاہدہ نیفٹا میں پائی جانے والی خامیوں اور غلطیوں کو حل کرے گا جس نے سنہ 1994 کے بعد سے تینوں ممالک کے درمیان تجارت کو کنٹرول کیا۔انھوں نے کہا کہ اس معاہدے کی وجہ سے امریکہ میں ’سینکڑوں ہزاروں ملازمتیں واپس آ جائیں گی۔ٹرمپ نے کہا محصولات کے بغیر ہم معاہدے کے بارے میں بات نہیں کر رہے تھے۔