کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 80 پیسے اضافے سے 127 روپے سے زائد گئی۔ ایک ڈالر کی قدر اوپن مارکیٹ میں گزشتہ دو روز کے دوران ایک روپے 20 پیسے بڑھی ہے۔ ہفتے کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے اضافے کے ساتھ بڑی ایکسچینچ کمپنیوں میں 127 روپے جب کہ چھوٹی کمپنیوں میں 127 روپے 20 پیسے سے 127 روپے 40 پیسے کے درمیان فروخت کیا گیا۔