کراچی(این این آئی)عالمی ادارہ تجارت نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں برس عالمی تجارت میں اضافہ متوقع شرح سے کم ہو گا۔ادارے کے مطابق اس سال عالمی تجارت میں 4.4 فیصد اضافہ ہو سکے گا۔ 2019 کے لیے 4.0 فیصد اضافہ کی توقع ظاہر کی گئی تھی تاہم ایسا نہیں ہوا کیوں کہ دنیا کی بڑی معیشتوں میں زبردست کشیدگی رہی جس کے باعث اب تجارت میں اضافے کی شرح تقریبا نصف رہ گئی ہے۔عالمی ادارہ تجارت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی تجارت میں اضافہ کی موجودہ شرح
3.9 فیصد ہے جب کہ 2019 میں یہ شرح کم ہوکر 3.7 ہوسکتی ہے۔تجارت سے متعلق امور پر نظر رکھنے والے عالمی ادارہ تجارت کے ڈائریکٹر رابرٹو ازویڈونے کہاکہ دنیا کے بڑے تجارتی حلیفوں میں تنا کے باعث اضافے کی شرح میں نمایاں کمی نظر آئی۔عالمی ادارہ تجارت نے اس بات کا اشارہ بھی دیا کہ چین اور امریکہ سب سے زیادہ تجارت کی شرح پر اثرانداز ہوئے۔ امریکہ نے پرانے حلیفوں پر بھی اسٹیل اور المونیم کے نرخ لاگو کرکے عالمی تجارت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔