کراچی(این این آئی)گزشتہ مالی سال 2018 کے دوران گھروں کی تعمیر کیلئے فراہم کردہ قرضوں کی شرح 16.2 فیصد تک بڑھ گئی، تاہم تعمیراتی اخراجات میں اضافے کے باعث قرض حاصل کرنے والوں کی تعداد کم ہوئی ہے ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے گھروں کی تعمیر کیلئے فراہم کردہ
قرضوں کا حجم 88.18ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ اس سے گزشتہ مالی سال کے اختتام پر صارفین کو 75.89 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے گئے تھے ۔رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں 10ملین گھروں کی قلت ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 5 ملین گھروں کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے جس سے گھروں کی قلت کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔