ہنوئی(این این آئی)ویتنام میں لوگوں میں یہ عام تاثر ہے کہ ہاتھی کی دْم کے بال خوش قسمتی اور دولت کی علامت ہیں۔ جس کے پاس ہاتھی کی دم کا بال ہوگا وہ زیادہ مال دار اور خوش قسمت ہوگا۔عرب ٹی وی کے مطابق اسی مفروضے کی بنیاد پر ویتنام میں ہاتھی کی دم کا ایک بال 20 امریکی ڈالر میں فروخت ہوتا ہے۔ مردو خواتین ہاتھی کے دموں کے بال زیورات کی تیاری میں استعمال کرتے ہیں۔ ویتنام جہاں پرجنگلی جانوروں ہرن کے
سینگ،چیتے کے دانتوں اور ریچھ کی کھال کی اسمگلنگ پر پابندی ہے اونٹ کی دم کے بال ایک منافع بخش کاروبار ہے۔زیورات کی ایک خاتون تاجر نے کہا کہ میں آپ کے سامنے ہاتھی کی دم سے بال نکالتی ہوں تاکہ آپ کو یقین ہوجائے وہ اصلی ہے۔حیوانوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم اینیملز ایگاکی رکن دیون سلاگٹر کا کہنا تھا کہ ہاتھی کی دمیں زیادہ تر پڑوسی ملکوں یا افریقا سے اسمگل کی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ویتنام میں 80 پالتو اور ایک سو کے قریب جنگلی ہاتھی ہیں۔