پاکستان اسٹاک ایکسچینج، مندی ،سرمایہ کاروں کو بڑا نقصان،پاکستانی روپے کے مقابلے میں یورو اور برطانوی پاؤنڈکی قدر میں اضافہ،سونا مزید مہنگا ہوگیا

24  ستمبر‬‮  2018

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں چار روزہ محرم وہفتہ وار تعطیل کے بعد پہلے کاروباری روز پیر کو مندی چھائی رہی اورکے ایس ای100 انڈیکس 315پوائنٹس کی کمی سے 41004پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ حصص کی فروخت کادباؤ بڑھنے کے باعث70.93 فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 39ارب 48کروڑ68لاکھ روپے سے زائدکا نقصان اٹھانا پڑا

اورحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی صرف9کروڑ86لاکھ21ہزار شیئرزکی لین دین تک محدود رہا ۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں نے مخصوص کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی لی جس کے نتیجے میں تیزی دیکھنے میں آئی اور کے ایس ای100انڈیکس 200سے زائد پوائنٹس بڑھ کر41320پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی بڑھنے اور ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے درپیش مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کا رجحان بڑھنے لگا جس سے تیزی کے اثرات ذائل ہوگئے اور مارکیٹ میں مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں انڈیکس41ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 40902پوائنٹس کی نچلی سطح پر پہنچ گیا جس میں بعد میں ریکوری آئی اور مزکورہ حد بحال ہوگئی لیکن مجموعی طور پر مندی کا رجحان غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس315.58پوائنٹس کی کمی سے 41004.55پوائنٹس پربندہوا.اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 163.83پوائنٹس کی کمی سے 19966.48پوائنٹس ،کے ایم آئی30انڈیکس831.31پوائنٹس کی کمی سے 69477.61پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئر انڈیکس146.86پوائنٹس کی کمی سے 29937.91پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر375کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے83کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ہواجب کہ اس کے مقابلے میں 266کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی اور26کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گرنے کی وجہ سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 39ارب 48کروڑ68لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت84کھرب40ارب 82کروڑ4لاکھ روپے سے گھٹ کر84کھرب1ارب 33کروڑ36لاکھ روپے ہوگئی ۔گزشتہ روز حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی انتہائی مایوس کن رہا اور صرف9کروڑ86لاکھ21ہزار شیئرزکی لین دین ہوئی۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے لحاظ سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے

جس کے حصص کی قیمت449روپے اضافے سے9435روپے اورآئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمت 73.79روپے اضافے سے1549.69روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی وائتھ پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت 46.99روپے کمی سے 1311.01روپے اورملت ٹریکٹرز کے حصص کی قیمت 43.81روپے کمی سے1087.71روپے پربند ہوئی۔گزشتہ روز لوٹی کیمکل کی سرگرمیاں93لاکھ72ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جب کہ دیگر کمپنیوں میں کے الیکٹرک لمیٹیڈ، یونٹی فوڈز ،ٹی آر جی پاکستان ،ایگری ٹیک لمیٹیڈ ، پاک الیکٹران ،ڈی جی خان سیمنٹ ،ازگارڈ نائن،نیمر ری سنزاور اینگرو پولیمرکے حصص کا نمایاں کاروبار ہوا۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں بھی محدود پیمانے پر اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار رہے گا ۔دریں اثناء اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر مستحکم رہی جب کہ یورو اور برطانوی کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ۔ فاریکس ایسو سی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزا نٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید124.22روپے سے بڑھ کر124.23روپے اور قیمت فروخت124.32روپے سے بڑھ کر124.33روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدبغیر کسی تبدیلی کے 125.20روپے اور قیمت فروخت125.50روپے برقرار رہی۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں25پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 146.50روپے سے بڑھ کر146.75روپے اور قیمت فروخت148روپے سے بڑھ کر148.25روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید80پیسے کے اضافے سے163روپے سے بڑھ کر163.80روپے اور قیمت فروخت30پیسے کے اضافے سے165روپے سے بڑھ کر165.30روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید33.20روپے برقرار رہی جب کہ قیمت فروخت10پیسے کی کمی سے33.70روپے سے گھٹ کر33.60روپے ہوگئی ۔ یو اے ای درہم کی قیمت خرید34.10روپے اور قیمت فروخت34.60روپے مستحکم رہی۔ چینی یو آن کی قیمت خرید18.50روپے اورقیمت فروخت اور قیمت فروخت19.50روپے برقرار رہی ۔

علاوہ ازیں کراچی (این این آئی)بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں۱یک ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا250روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1199ڈالر سے بڑھ کر1200ڈالر فی اونس ہوگئی جس کے زیر اثر حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں250روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں214روپے کا اضافہ ہوا اورفی تولہ سونے کی قیمت58900روپے سے بڑھ کر59150روپے اور دس گرام سونے کی قیمت50497روپے سے بڑھ کر50711روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی800روپے سے بڑھ کر820روپے ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…