اوورسیز پاکستانیوں کا عمران خان کی حکومت پر اظہار اعتماد،جولائی میں 1ارب 93کروڑ ڈالر بھجوائے،اگست میں یہ رقم کہاں تک جا پہنچی؟سٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کر دئیے

20  ستمبر‬‮  2018

کراچی( آن لائن ) درآمدات میں ایک ارب ڈالر کمی اور برآمدات و ترسیلات مستحکم رہنے سے اگست کے مہینے میں جاری کھاتے کا خسارہ جولائی کے مقابلے میں ڈیڑھ ارب ڈالر تک کم رہا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق اگست کے مہینے میں جاری کھاتے کا خسارہ 60کروڑ ڈالر رہا۔

جبکہ جولائی کے مہینے میں 2ارب 12کروڑ ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی کے مقابلے میں اگست کے دوران جاری کھاتے کا خسارہ 71.71فیصد کم رہا۔ اگست کے مہینے میں برآمدات کی مالیت 2ارب 8کروڑ 70لاکھ ڈالر جبکہ درآمدات کی مالیت 4ارب 46کروڑ60لاکھ ڈالر رہی اس طرح اگست کا تجارتی خسارہ 2ارب 37کروڑ 90لاکھ ڈالر رہا، جولائی میں برآمدات 2ارب ڈالر جبکہ درآمدات 5ارب 49کروڑ 30لاکھ ڈالر رہیں اور 3ارب 48کروڑ 40لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا رہا۔اگست کے مہینے میں خدمات کی ایکسپورٹ 45کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات 71کروڑ ڈالر رہیں اور خدمات کا خسارہ 26کروڑ ڈالر کی سطح پر رہا جولائی کے مہینے میں خدمات کی برآمد 40کروڑ اور درآمدات کی مالیت 90کروڑ ڈالر رہی اس طرح خدمات کی تجارت کو جولائی کے مہینے میں 50کروڑ ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑا تھا اگست کے مہینے میں اشیا و خدمات کی تجارت کا مجموعی خسارہ جولائی کے مقابلے میں ایک ارب 34کروڑ ڈالر کمی سے 2ارب 64کروڑ 20لاکھ ڈالر رہا۔اگست میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2ارب 3 کروڑ 70لاکھ ڈالر جبکہ جولائی میں ایک ارب 93 کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…