صنعاء(این این آئی)یمن کے دارلحکومت صنعاء میں بدھ کو مسلسل تیسرے روز بھی تیل کا بحران جاری رہا۔ پٹرولیم مصنوعات بلیک مارکیٹ میں فروخت ہو رہی ہیں۔اس کے علاوہ گذشتہ کئی ہفتوں سے صنعاء میں گیس کا بھی شدید بحران پایا جا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے
کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ تیل کی قلت کے بعد پٹرول اسٹیشنوں کے سامنے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ بلیک مارکیٹ میں ایک گیلن پٹرول کی قیمت 16 ہزار یمنی ریال تک جا پہنچی ہے۔ تین روز قبل 20 لٹر کے گیلن کی قیمت 8 ہزار 500 ریال تھی۔