کراچی(این این آئی)ٹریڈنگ کارپوریشن نے ایک لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کیلئے غیر ملکی کمپنیوں سے دلچسپیاں طلب کرلیں،ملک میں کھاد کی قلت کو بھانپتے ہوئے نئی حکومت نے فوری طور پر کھاد درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تو ٹریڈنگ کارپوریشن کا ادارہ حرکت میں آگیا اور فوری طور پر ایک لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمدکرنے کا ٹینڈر جاری
کردیا جس کے مطابق دلچسپی رکھنے والی غیر ملکی کمپنیاں 15 اکتوبرتک بولی جمع کراسکتی ہیں،ٹریڈنگ کارپوریشن کے مطابق ٹینڈر 50 ہزار بوری سے اوپر کا ہونا ضروری ہے ، تجزیہ کاروں کے مطابق گزشتہ حکومت کی جانب سے یوریا کھاد برآمد کرنے کا فیصلہ سرے سے ہی غلط تھا،اگر ملک سے کھاد برآمد نہ کی جاتی تو اس وقت درآمدات کی ضرورت نہ پڑتی۔