تنخواہ دار طبقے کیلئے مہنگائی کے حساس اشاریوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے : سابق چیئرمین پی سی سی

16  ستمبر‬‮  2018

لاہور( این این آئی)سابق چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کیلئے مہنگائی کے حساس اشاریوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، انتظامیہ کی پکڑ نہ ہونے کی وجہ سے گراں فروش ایک عام آدمی کے ماہانہ بجٹ میں 2سے 3ہزار روپے اضافے کا باعث بن رہے ہیں جو تشویش کا باعث ہے ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے صارفین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ میاں عثمان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اشیائے خوردونوش

کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے کوئی میکنزم نہیں بنایا گیا جس کی وجہ سے گراں فروشوں کی جانب سے عوام کا استحصال کیا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ تنخواہ طبقے کیلئے مہنگائی کے حساس اشاریوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے گھریلو بجٹ بنانا مشکل ہوتا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ضرور ی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کر کے ان کو منجمد کرے ۔ گراں فروشوں کے خلاف موثر مہم چلائی جائے اور گراں فروشی کرنے والوں کا ریکارڈ مرتب کیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…