کراچی (اے این این)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخاب میں بزنس مین گروپ نے پیٹریاٹ گروپ کے خلاف تمام نشستیں جیت لیں، گروپ کے سربراہ سراج قاسم تیلی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پیپلزپارٹی یا ن لیگ دور کی طرح چمچے رکھیں گے تو انہیں تکلیف ہوگی۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں مینیجنگ کمیٹی کے 15 اراکین کے لئے بزنس مین اور پیٹریاٹ گروپس میں مقابلہ ہوا، غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق بی ایم جی کے
تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے۔بزنس مین گروپ کے سربراہ سراج قاسم تیلی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان پچھلی حکومتوں کی طرح چمچوں کو انٹرٹین نہ کریں بلکہ جن کے پاس حقیقی مینڈیٹ ہے ان سے بات کریں۔ذرائع کے مطابق انتخابات میں کاسٹ کئے گئے5245 ووٹوں میں سے 5010 ووٹ درست قرار دیئے گئے، سب سے زیادہ 3404 ووٹ بزنس مین گروپ کے محمد حنیف نے حاصل کئے۔اس موقع پر فاتح گروپ کے حامیوں نے اپنے رہنماؤں پر پھول نچھاور کئے۔