لاہور(این این آئی ) پنجاب سیڈ کارپوریشن نے مختلف دالوں اور سبزیوں کے بیجوں کے نرخ جاری کردیئے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق چناکے بیج کا پچاس کلو کا تھیلا 5500روپے ،برسیم کے بیج کے پانچ کلو کا تھیلا 1250،مسور دال کے بیج کادس کلو کا تھیلا 850،پیاز کے بیج کے ایک کلو کا تھیلا 1300،لہسن
کے بیج کا15کلو کا تھیلا 2250روپے ،مولی کے بیج کے ایک کلو کا تھیلا 320جبکہ مٹر کے بیج کے 20کلو تھیلے کا ریٹ 2800روپے مقرر کیا گیا ہے ۔پنجاب سیڈ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر وحید اختر انصاری کی منظوری کے بعد دالوں اورسبزیوں کے بیجوں کے سیل ریٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔