پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

ترکی نے شرح سود میں چھ فیصد سے زائد اضافہ کر دیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)ترکی کے مرکزی بینک نے شرح سود 675 بیسز پوائنٹ بڑھا دیا ہے جس کے بعد ملک میں شرح سود 24 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے شرح سود کم رکھنے کے بیان کے باوجود سینٹرل بینک آف ترکی نے شرح سود 17.75 فیصد سے بڑھا کر 24 فیصد کر دیا ۔ترکی کے مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے بعد ترک لیرا کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔سینٹرل بینک آف ترکی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مہنگائی کی شرح میں بہتری تک مانیٹری پالیسی کے حوالے سے سخت مؤقف برقرار رہے گا۔

ماہر اقتصادیات کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ توقع سے بہت زیادہ ہے، اس فیصلے سے مارکیٹ کو ایک سنگل گیا ہے اور وہ سنگل بہت اچھا ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے لوگوں کا لیرا کے حوالے سے اعتماد بڑھے گا اور ہو اسے دوبارہ خریدیں گے۔دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی میں معاشی بحران نہیں بلکہ ہمارے خلاف ایک بین الاقوامی سازش ہو رہی ہے جسے ہم ناکام بنا دیں گے۔طیب اردوان نے کہا کہ ترکی کو حالیہ چند سالوں میں بغاوت، دہشت گردی اور اقتصادی مشکلات کا سامنا رہا لیکن ٹھوس اقدامات پر عمل کرتے ہوئے تمام مسائل پر قابو پا لیں گے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…