ٹویوٹا کی نئی گاڑی رش پاکستان میں متعارف

12  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹویوٹا نے اپنی نئی ایس یو وی رش پاکستان میں متعارف کرا دی ہے۔ پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق انڈس موٹر کمپنی نے ایک ایونٹ کے دوران یہ منی ایس یو وی گاڑی متعارف کرائی جو 2010 میں ڈائی ہاٹسو Terios کے نام سے پیش کیا گیا تھا مگر بعد میں ٹویوٹا نے اس کا نام بدلا۔ پاکستان میں یہ گاڑی 3 ورژن میں دستیاب ہوگی جو کہ 1500 سی سی یورو

ٹو انجن اور 2 مختلف ٹرانسمیشن اپشنز جیسے فائیو اسپیڈ مینوئل یا فور اسپیڈ آٹومیٹک کے ساتھ ہوگی۔ ٹویوٹا کی نئی فورچنر پاکستان میں پیش اس گاڑی کے تین ورژن کو جی ایم ٹی، جی اے ٹی اور ایس اے ٹی کے نام دیئے گئے ہیں اور اس کا انجن 104 پارس پاور کی طاقت رکھتا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ گاڑی ہر طرح کے راستے کے لیے بہترین ہے جس میں 1.5 لیٹر فور سلینڈ انجن اور ڈوئل ویری ایبل والو ٹائمنگ انٹیلی جنٹ موجود ہے جو کہ رفتار کے ساتھ ایندھن کی بچت بھی کرتا ہے۔ اسی طرح کروم فرنٹ گرل کے ساتھ ایل ای ڈی ہیڈلیمپس میں ڈے ٹائم رننگ لیمپ ٹیکنالوجی دی گئی ہے، اسمارٹ انٹری اور وائرلیس ڈور لاکنگ سسٹم، ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ پیڈ، زیادہ نشستیں وغیرہ دیگر فیچرز ہیں۔  ٹویوٹا کی نئی ڈبل کیبن گاڑی پاکستان میں پیش مسافروں کے تحفظ کے لیے 6 ایس آر ایس ائیر بیس دیئے گئے ہیں،ریورس کیمرہ، ایمرجنسی سگنل سسٹم، اینٹی لاکنگ بریکنگ سسٹم اور ہل اسٹارٹ اسسٹ کنٹرول سمیت دیگر فیچرز بھی اس کا حصہ ہیں۔  ٹویوٹا نے اس کی قیمت 37 لاکھ 65 ہزار روپے رکھی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…