کراچی (این این آئی)گزشتہ دو ماہ جولائی سے اگست کے دوران سیمنٹ کی مجموعی کھپت 2 فیصد کم ہو کر 70 لاکھ ٹن سیمنٹ رہ گئی۔ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہر سال 10 لاکھ نئے گھر تعمیر کرنے کا وعدہ کیا ہے اگر یہ وعدہ وفا ہوجاتا ہے تو سیمنٹ کی مقامی کھپت میں اضافہ ہوگا۔رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 5 فیصد سے گھٹ کر 59 لاکھ ٹن رہی جبکہ مجموعی فروخت 2 فیصد کم ہو کر 70 لاکھ ٹن رہی۔ برآمدات 21 فیصد اضافے سے 1 لاکھ ٹن
سے زائد رہیں۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسو سی ایشن کے مطابق سیمنٹ کی مقامی کھپت میں کمی کا تو پہلے سے ہی خدشہ تھا مگر فروخت اس حد تک کم ہونے کی توقع نہیں تھی، سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی میں سیمنٹ کی کھپت میں 5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اگست کی سیمنٹ کی فروخت 8 فیصد گھٹ گئی۔صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہر سال 10 لاکھ نئے گھر تعمیر کرنے کا وعدہ کیا ہے اگر یہ وعدہ وفا ہوجاتا ہے تو سیمنٹ کی مقامی کھپت میں اضافہ ہوگا۔