اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹیکس میں چھوٹ سے خزانےکو پہنچنے والا نقصان

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپنے دیگر ہم عسر ترقی پذیر ممالک کی طرح حکومتِ پاکستان کی مالیات کا ایک بڑا حصہ ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی پر مشتمل ہےلیکن دیگر معیشتوں کے مقابلے میں ملکی مجموعی پیداواری کے تناسب ٹیکس وصولی خاصی کم ہے۔  مضمون کے مطابق اس کی وجوہات میں ٹیکس اخراجات، جو ٹیکس کوڈ میں اہم خصوصیت رکھتے ہیں۔ جیسا کہ ٹیکس چھوٹ

، خصوصی اسکیمیں، کم شرح اورٹیکس قوانین کے بین الاقوامی میعار سے دیگر انحرافات شامل ہیں۔ ان اخراجات کی وجہ سے مالی سال 17-2018 کے دوران ریونیو میں 5 سو41 ارب روپے کا نقصان ہوا جو وفاقی ٹیکس کلیکشن کا 14 فیصد ہے۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں ٹیکس آمدن میں 13.6 فیصد اضافہ اس سے ٹیکس میں دی جانے والی چھوٹ اور معیشیت پر پڑنے والے اسکے اثرات سے اور اسے فائدہ اٹھانے والوں کے بارے میں سوالات پیدا ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک میں غیر متوقع مجموعی آمدن پر لاگو ٹیکس کی شرح انتہائی کم ہے جبکہ زائد آمدنی والے افراد پر ٹیکس غیر موثر ہونے کی وجہ سے آمدنی کی تقسیم بھی غیر متوازن ہے۔ آمدنی کے بڑے ذریعے کی حیثیت سے بلاواسطہ ٹیکس پر حد سے زیادہ انحصار، جو مجموعی کلیکشن کا 62 فیصد ہے، کے باعث نظام کو نہ ہی سب کے لیے یکساں اور نہ ہی منصفانہ قرار دیا جاسکتا ہے۔ ایف بی آر کو کرپٹ ٹیکس افسران کےخلاف انکوائری مکمل کرنے کیلئے 3 ماہ کی مہلت دوسری جانب ٹیکس وصولی میں بہت بڑا خلا اور رضاکارانہ طور پر ٹیکس دینے کی شرح انتہائی کم ہونے کے سبب براہِ راست وصولی کی مد میں ایک بہت بڑا حصہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے اکھٹا کیا جاتا ہے۔ جس کے باعث متوقع ٹیکس ا ورحاصل ہونے والے ٹیکس میں خاصہ فرق ہوتا ہے، یہ بات بھی جھٹلائی نہیں جاسکتی۔ حکومتی ٹیکس اصل میں بلاسطہ ٹیکس کی ہی ایک قسم ہے۔

جس کی وجہ سے بلاواسطہ حاصل ہونے والے ٹیکس کی وصولی کا اصل مجموعہ 62 فیصد کی سرکاری شرح کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ ادھر اسٹینڈرڈ ٹیکس پالیسی ، جو اچھی طرزِ حکمرانی کی اہم خاصیت سمجھی جاتی ہے، میں ٹیکس کی معافی، رعایت اور دیگر منحرفات سے مالیاتی شفافیت پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے۔ اس لیے مالی شفافیت قائم کرنے کے لیے حکومتی ڈھانچے اور معاملات ، پالیسی ارادے، پبلک سیکٹر اکاؤنٹس اور تخمینوں تک

عوام کی رسائی ہونی چاہیے۔ اس کےساتھ بجٹ میں ٹیکس اخراجات شامل کرنا بھی شفافیت کی بنیادی ضرورت ہے، جبکہ حکومت سال 07-2006 سے ہر سال پیش کیے جانے والے معاشی سروے میں صرف تخمینہ شائع کرتی ہے۔ خیال رہے کہ ٹیکس اخراجات کے حوالے سے مالیاتی پالیسی آبادی کے مختلف گروہوں کی آمدنی اور بہتر رہن سہن پر اثر انداز ہوتی ہے، جبکہ ٹیکس اخراجات بظاہر ذرائع آمدنی میں غیر یکسانیت کی بھی ایک بڑی وجہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…