منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

بائیکیا کے بعد کریم کی بھی ڈیلیوری سروس متعارف

datetime 30  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیکسی سروس کریم نے اب اپنی ایپلیکیشن میں ڈلیوری سروس بھی لانچ کردی۔ اس سروس کا سب سے زیادہ فائدہ ان افراد کو ہوگا جو گھر بیٹھے کسی چیز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہچانا چاہتے ہیں، یا ریسٹورنٹ سے کچھ منگاوانا چاہتے ہوں۔ کریم سروس میں اب تک گو، گو پلس، بزنس کار، بائیک اور ’تیز‘ کے نام سے رکشہ سروس کا بھی آغاز کیا جاچکا ہے۔ کم پیسوں میں سفر کرنے کیلئے کریم کی بائیک سروس اور اب کریم کی جانب سے عوام کو کم کرائے میں اپنا سامان ایک جگہ سے دوسری جگہ پہچانے کے غرض یہ ڈیلیوری سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ کریم کے مطابق یہ سروس رواں ماہ کراچی، لاہور اسلام آباد اور پشاور میں لانچ کی گئی، تاہم فی الحال یہ

سرور کریم استعمال کرنے والے تمام صارفین میں سے صرف 5 فیصد کے لیے دستیاب ہے۔ جبکہ رواں سال کے آخر میں اس سروس کو سب کے لیے دستیاب کردیا جائے گا۔ کریم کا کراچی، لاہور میں ’تیز‘ رکشہ سروس کا آغاز پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ صارف کریم ایپلیکیشن پر جاکر ’کار ٹائپ‘ میں ڈلیوری کے آپشن کا انتخاب کریں، جس کے بعد پک اپ لوکیشن میں وہ جگہ مینشن کریں جہاں سے سامان لینا ہوگا، جبکہ ڈراپ آف میں وہ جگہ بتائیں جہاں پر سامان پہنچانا ہے۔ خیال رہے کہ کریم کے علاوہ بائیکیا نامی سروس بھی کراچی میں طویل عرصے سے بائیک پر ڈلیوری کرنے کی سہولت فراہم کررہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…